راحت اللہ شینواری
میرانشا: قبائلی عوام نے ہمیشہ قیام امن کے لیے جدوجہد کی ہے اور پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی ہیں لیکن اس کے باوجود قبائل کو خون میں نہلایا گیا محب وطن قبائلیوں کو وطن سے محبت کی سزا دی گئ.قاید جمعیت مولانا فضل الرحمن کی شمالی وزیرستان میں عظیم الشان اجتماع سے خطاب۔
جمعیت علما اسلام فضل الرحمن گروپ،نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے عیدک میں “مدرسہ نظامیہ” میں دستار فضیلت کانفرنس کے عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔جسکی صدارت مولانا عبدالقادر نے کی۔
مولانا فضل الرحمن نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوےکہا،کہ قبائل عوام نے ہمیشہ امن کے قیام کے لیے جدوجہد کی ہے لیکن اس کے باوجود قبائل کو خون میں نہلایا گیا محب وطن قبائلیوں کو وطن سے محبت کی سزا دی گئ.
قبائل کو اسلام اور پاکستان سے والہانہ عقیدت کی سزا دی گئی قتل وغارت گری اور خون کی ندیاں بہا کر قبایل عوام کو دربدر کیاگیا اور انکو اپناگھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا گیا انہوں نے کہا کہ آج شمالی وزیرستان کے عوام نے جس عقیدت و محبت کا اظہار کیا اس سے ثابت ہوا کہ قبایل جبر اور ظلم برداشت کرسکتے ہیں لیکن اسلام اور جمعیت علمائے اسلام سے انکی عقیدت ختم نہیں کی جاسکتی. انہوں نے کہا کہ آج میں تمام قوتوں کو امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں اور فوج کو کہتا ہوں کہ وہ مزید اپریشنوں کےنام پر کاروائیوں سےگریز کریں اورقبائل کومزید تنگ کرنےسے باز رہیں
مسلح گروپوں کو واضح پیغام دیتے ھو ئے کہا گیا, کہ وہ بندوق کورکھ کرجمعیت کاپرچم اٹھائیں اور جنگ کاراستہ ترک کرکے واپس ائیں کوئی مائی کالال ان پرہاتھ نھیں ڈالےگا
انھوں نےکہا کہ اج کےبعد چیک پوسٹوں پر ہتک امیز رویہ مساجد ومدارس کی بندش اورعوامی املاک پرقبضہ برداشت نھیں کیا جائیگا
آج کے بعد ظلم وجبر کی تاریک راتیں ختم امن کی صبح طلوع ہو چکی ہے اپنے آنے والی نسلوں کا خیال کرتے ہوئے خونریزی کا سلسلہ بند کریں. انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام پر اسلام آباد سے فیصلے مسلط کرنے کی بجاے عوامی رائے کا احترام کیا جاے.
اجتماع کی صدارت مولانا عبدالقادر نے کی جبکہ کانفرنس سے اکرم خان درانی. مفتی عبدالشکور, مفتی اعجاز شینواری، عبدالجلیل جان ,عین الدین شاکر, الحاج احمد سعید اورمفتی سید جانان نے بھی خطاب کیا.