قبائلی علاقوں کی ٹیم نے قائداعظم ٹرافی جیت لی، کھیلوں کی سرگرمیوں کا مقصد ایک پرامن معاشرے کا قیام ہے: مراد علی 

0
3436
لنڈیکوتل: قبائلی علاقوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم کپتان روح اللہ شینواری کو ونر ٹرافی دی جارہی ہے۔

نصیب شاہ شینواری 

لنڈیکوتل: حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ قاید اعظم ٹرافی ٹیبل ٹینس چیمپین شپ 2018 میں نئے ضم شدہ اضلاع کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے گولڈ مڈل جیت لی، ٹورنامنٹ کاانعقاد ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس جنیدخان نے کیا تھا جس کے چیف آرگنائزرڈائیریکٹر نیشنل بک فاونڈیشن مراد علی تھے۔

 
گزشتہ روزحیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں قائداعظم ٹرافی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو ئی جس میں لنڈیکوتل ٹیم ک کھلاڑی روح اللہ شینواری نے گولڈ مڈل حاصل کیا۔ روح اللہ شینواری نے سینگل مین مقابلوں کے فائنل مقابلہ میں پشاور کے کھلاڑی حماد کو شکست دی۔ لنڈیکوتل کے ایک دوسرے کھلاڑی الطاف شینواری نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 
تقسیم انعامات تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر نیشنل بک فاونڈیشن مراد علی نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر مراد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوانوں میں مقابلہ کی رجحان پیدا ہوتی اور وہ دنیا کے ہر فیلڈ میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کی ضمانت ہے۔

 
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے قبائلی علاقو ں کی ٹیبل ٹینس ٹیم منیجر نصیب شاہ شینواری نے کہا کہ کم وسائل کے باجود لنڈیکوتل کی کھلاڑیوں کی پہلی پوزیشن یہ ثابت کرتا ہے کہ اس علاقہ کی کھلاڑیوں میں صلاحیتیں موجود ہیں ۔انھوں نے گورنر خیبر پختونخوا اور ڈی جی سپورٹس جنید خان سے مطالبہ کیا کہ قبائلی

لنڈیکوتل: قبائلی علاقوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم منیجر کو ڈائریکٹر مراد علی اعزازی شیلڈ دے رہے ہیں۔

علاقوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیں۔

قبائلی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کے پی جنید خان اور ڈائریکٹر نیشنل بک فاونڈیشن مراد علی کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے قائد اعظم ٹیبل ٹینس ٹرافی کا انعقاد کیا۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here