قبائلی علاقوں میں ترقی کا نیا دور شروع ہوجائے گا، پاک ائیر فورس نے انڈیا کو سبق سکھا دیا: وزیر اعظم عمران کا باجوڑ میں عوامی جلسے سے خطاب

0
2935
وزیر اعظم عمران خان دورہ مھمند کے دوران: فوٹو ریڈیو پاکستان

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: وزیر اعظم عمران خان نے ضلع  باجوڑ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ستان اور تمام قبائلی علاقوں کی پختنونوں نے پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

انھوں  نے کہا کہ دھشت گردی کے خلاف جنگ میں  قبائلی عوام بے گھر ہو گئے لیکن اب قبائلی عوام کے لئے آسانی کا وقت شروع ہو گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اب قبائلی عوام  مشکلات سے نکلیں گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی  ائیر فورس نے انڈیا کو سبق سکھا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کی مشکلات کم کرنا چاہتے اور انڈیا  ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے۔

عمران خان نے کہا کہ  کمشمیر کا مسلہ بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں نہ کی جنگ اور لوگوں کو ڈھال بنانے سے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حقوق کے لئے جنگ لڑ ریے ہیں اور مودی کی حکومت  اپنے الیکشن جیتنے کے لئے سب کچھ کر رہا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں 3 جی اور 4 جی نیٹ  انٹر نیٹ جلد بحال ہوجائے گی۔ انھوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے اس لئے  تین فیصد این ایف سی میں قبائل کو حصہ دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کو سندھ اور بلوچستان بھی اپنا حصہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ  قبائل نے سارے پاکستان کی خاطر قربانی دی ہے اس لئے پاکستان کے سارے صوبے قبائل کی ترقی کے لئے اپنا حصہ ڈالیں۔

انھوں نے کہا کہ پچھلے دس سال میں پاکستان کی ماضی کے حکمرانوں یعنی دو سیاسی پارٹیوں نے ملک کا قرضہ 30ہزار تک پہنچایا جبکہ پچھلے ساٹھ سال میں یہ قرضہ صرف 6ہزار ارب روپیہ تھی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اب نیا پاکستان بن چکا ہے جس میں کرپٹ سیاسی رہنماوں اور اہلکاروں کی کوئی ضرورت نہیں اور انھیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ خاصہ دار فورسی کی قربانیاں کسی سی ڈھکی چھپی نہیں اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو پولیس میں ضم کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here