قبائلی رہنما صاحبزادہ محمد انیس خان اف باجوڑ پی پی پی میں شامل

0
3394

بلال یاسر

خار: قبائلی رہنما اور چیف آف عنایت کلے صاحبزادہ محمد انیس خان اف باجوڑ ایجنسی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان۔

پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے صدر اورنگزیب انقلابی نے قبائلی رہنما اور چیف آف عنایت کلے صاحبزادہ محمد انیس خان کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انیس خان ایک جانی پہچانی سیاسی شخصیت ہیں اور ان کی شمولیت سے پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ میں بہت جلد ترقی کی منازل طے کریگی۔ ہم انیس خان کو بھٹو کے قافلے میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں اور محنت کشوں کی پارٹی ہے ، انیس خان سے ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ پارٹی کے لیے بھر پور محنت کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here