قبائلی اضلاع میں اب خیبر پختونخواکا قانون نافذ ہے: وزیر اعلی محمود خان 

0
3193

نصیب شاہ شینواری 
لنڈیکوتل: وزیر اعلی خیبر پختو نخوا ٰ محمود خان کا قبائلی علاقوں کا صوبے میں انضمام کے بعد پہلی دفعہ لنڈیکوتل آمد، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی، محمود خان پاک افغان بارڈر طورخم کا بھی دورہ کیا ، جہاں وہ بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کے حکام سے بھی ملے ، بارڈر پر سیکوریٹی کا جائزہ لیا۔
جون 2019سے پہلے قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا ،محمود خان کا مقامی میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت 

گزشتہ روز وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی والد کی تعزیت کے لئے دربار عالیہ قادریہ پیرو خیل آئیں جہاں وہ ڈاکٹر نور الحق قادری سے ملے اور انھیں اپنے والد کی وفات پر تعزیت کی ۔

 
وزیر اعلی نے اس کے بعد مچنی چیک پوسٹ اور بعد میں پاک افغان بارڈر طورخم کا دورہ بھی کیا جہاں پر ان کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے بریفنگ دی گئی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں جون سے قبل صوبائی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا قبائلی اضلاع میں پولیس اور عدالتی نظام کے نفاذ کیلئے وفاقی حکومت سے بات کی ہے اور جلد ہی فنڈ مہیا کر کے عملی اقدات کی جائے گی ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہناتھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد آئی جی آر ختم ہو گیا ہے اس ضمن میں کیس سپریم کورٹ میں ہے فیصلہ آنے کے بعد اداروں کو اختیارات مل جائینگے ان کا مذید کہنا تھا کہ اب فاٹا کے قبائلی اضلاع خیبر پختونخوہ میں ضم ہو چکے ہیں اس لئے قبائلی اضلا ع میں اب خیبر پختوا کا قانون لاگو ہیں ا نہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف قبائیلی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریئنگے واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے بارڈر پر افغان حکام اور مسافروں سے بھی ملے اور پاک افغان بارڈر پر افغان سیکورٹی فورسز سے مصافحہ بھی کیا واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان براستہ روڈ آئے تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here