غیر قانونی روپیہ بند، ٹرانسپورٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی 

0
2980

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل میں ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حکام کی طرف سے مختلف چیک پوسٹوں پر غیر قانونی روپے کی بندش سے ان کو بہت فائدہ ہو اہے ۔

 
میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایک ٹرانسپورٹر عباد نے کہاکہ طورخم اور دوسرے مختلف چیک پوسٹوں پر ان سے 8سے 10ہزار روپے لیے جاتے تھے جو کہ اب بند کردئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان روپوں کی بندش سے ان کو بہت فائدہ ہوا اورانھیں تقریبا 10ہزار روپے کی بچت ہوتی ہے۔

 
ایک ڈرائیور نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ اب بھی ایسے چیک پوسٹس ہیں جہاں ان سے چوری چپکے غیر قانونی پیسے لئے جاتے ہیں۔ انھوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ان پیسوں کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات کریں۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here