غریب عوام کی خدمت نصب العین ہے: شیر مت خان آفریدی

0
3650

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: غریب عوام کی خد مت کرنا مشن ہے۔ کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتے۔ نہ اسلام آباد کی خواہش ہے نہ سیٹ کی ۔ محروم طبقہ کے لئے لڑ رہاہوں ۔

ان خیا لات کا اظہار این اے 44سے نامز متوقع امیداوار الحاج شیر مت خان نے لنڈ ی کو تل خو گا خیل میں سینئر ٹرانسپورٹر اعظیم اللہ کے حجرے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا ۔
اس موقع پر عظیم اللہ خوگاخیل اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت الحاج شیرمت خان کاروان میں شامل ہوگئے اور ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

تقریب سے الحاج شیر مت خان افریدی ، شاہ محمد خوگا خیل ، حافظ ولایت شاہ ، برکت آفریدی ، عنایت شاہ افریدی اور دیگر نے بھی تقریر کی۔ شیر مت خان نے اس موقع پر کہا کہ اللہ نے سب کچھ دیا ہے اسلام آباد کی خواہش ہے اور نہ سینیٹ کی ، بس ایک چیز کی خواہش ہے اور وہ ہے غریب عوام کی خدمت کرنا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر اللہ نے موقع دیا اور عوام نے مجھ پ راعتماد رکرکے ووٹ دیا تو انشاء اللہ سب کو دکھائیں اور سکھائیں گے کہ خدمت کیسی کرنی ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں صرف وعدوں پر یقین نہیں رکھتا بلکہ وعدوں کو پورا کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ خوگاخیل قومی مسئلہ میں ہم ان کے ساتھ ہیں وہ اس معاملے میں تنہا نہیں ہیں ہم آگے اور قوم پیچھے ہوں گی اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز اٹھائیں گے۔

 
انہوں نے تمام نوجوانوں اور مشرانوں پر زور دیا کہ اس دفعہ ان لوگوں کو مسترد کریں جنہوں نے آپ سے وعدے کئے تھے مگر پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے اور قوم کا پوچھا تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت اور روزگار پر ہمارا فوکس ہے اور ان سیکٹرز کو بہتر بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here