عوام جمعیت علمائے اسلام کے رکن بن کر ملک سے فحاشی وعریانی کو ختم کرنے میں کردارادا کریں: مولانا شمس الدین 

0
3967

فاٹا وائس نیوز رپورٹ
لنڈی کوتل۔عوام جے یو آئی کی رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے،جمعیت علمائے اسلام ملک سے فحاشی و عریانی کا خاتمہ کرکے حقیقی اسلامی قوانین کا تحفظ کریں گی،جمعیت کا پیغام خداکی زمین پر خدا نظام نافذ کرنا ہے۔مولانا شمس الدین

ملک بھر کی طرح لنڈی کوتل میں بھی جمعیت علمائے اسلام کے رہنماوں نے قبائلی علاقہ لنڈیکوتل میں بھی رکنیت سازی مہم شروع کی ہے جس میں علماء کرام،طلباء، عمائدین علاقہ اور کثیر تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔

لنڈیکوتل بازار میں رکنیت سازی کا کیمپ لگایا گیا ہے ، اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام فاٹا کے کوآرڈینیٹر مولانا شمس الدین ،لنڈی کوتل امیرمولانا مجاہد احمد،مولانا رحمت اللہ ناصح،قاری مسرت،محمد حامد اور عظیم شینواری ودیگر رکنیت سازی کیمپ میں موجود تھے۔

مولانا شمس الدین نے میڈیا کو بتایا کہ لنڈی کوتل کے عوام رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ جے یو آئی ملک سے غیر شرعی قوانین کا خاتمہ کرکے حقیقی معنوں میں اسلامی نظام نافذ کرینگے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا منشور تمام انسانیت کی بلا تفریق خدمت کرنا اور معاشرے میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کے سنت کے مطابق زندگی بسر کرنا ہے اور ہر ظالم سے بغاوت اورمظلوم کی حمایت کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here