عوامی نمائندوں کے وعدے جھوٹے نکلے، میرداد خیل کے رہایشی الحاج گروپ اور قادری گروپ پر برس پڑے

0
3118
لنڈیکوتل میں مقامی لوگ اپنی مدد اپ کے تحت ٹیوب ویل پر کام جاری رکھے ہوے ہیں
نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل:  ضلع خیبر کے تحصیل لنڈیکوتل علاقہ میرداد خیل کے رہایشیوں نے این اے 43 سے منتخب عوامی نمائندوں پر سخت تنقید کی ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔
علاقہ میرداد خیل کے رہایشی اکرام شینواری نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران عوامی نمائندوں نے ان کے ساتھ بہت وعدے کئے۔ انھوں نے کہا کہ میرداد خیل علاقہ حاجی جبارشینواری گاوں کے ساتھ پانی کے منصوبے پر اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کیا ہے لیکن ابھی تک کسی بھی عوامی نمانئدے نے ان کے ساتھ مالی تعاون نہیں کیا ہے۔
انھوں نے عوامی نمائندوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ الیکشن کے دوران ووٹ مانگنے کے لئے تو وہ ہر حجرے جاتے لیکن اب پانی کے اس چھوٹے منصوبے کو پورا کرنے کے لئے تعاون نہیں کرتے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوامی نمائندوں کے وعدے
لنڈیکوتل میرداد خیل میں مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں
صرف الیکشن تک محدود تھے اور وہ عوام کی خدمت نہیں کرنا چاہتے۔
اختر علی شینواری، ایک فلاحی کارکن نے میڈیا کو بتایا کہ عوامی نمائندوں کے وعدے صرف اپنی ووٹ اور الیکشن تک محدود تھے اور ابھی تک کسی بھی عوامی نمائندے نے پانی کا مسلہ حل نہیں کیا۔
 انھوں نے کہا کہ حاجی جبار کلی میں زیرزمین پانی وافر مقدار میں موجود ہے لیکن بہت افسوس ہے کہ ابھی تک کسی محکمہ یا کسی عوامی نمائندے نے اس جگہ کا دورہ نہیں کیا۔ انھوں نے کہا اگر حکومت یا عوامی نمائندہ یہاں پر پانی کے بڑے منصوبے پر کام کا آغاز کریں تو ہزاروں افراد پر مشتمل میرداد خیل اور قریبی علاقوں کی آبادی کو پانی فراہم کی جاسکے گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here