عوامی نمائندوں کی سرگرمیاں شمولیتی پروگراموں تک محدود، سیاسی اتحاد مسائل کو حل کرنے میں سرگرم

0
3411
لنڈیکوتل: بائی پاس روڈ پر خوگا خیل کی بچیاں اپنے خاندان والوں کی رہائی کےلئے اختجاج کررہی ہیں: فایل فوٹو

عمران شینواری
ملک میں الیکشن قریب آتے ہی حلقہ این پینتالیس میں سیاسی سرگرمیاں اور الیکشن مہم زور وشور جا ری ہیں دوسرے حلقوں کی بہ نسبت خیبر ایجنسی حلقہ این اے پینتالیس میں سابق پارلیمنٹرین اور موجودہ پا رلیمنٹرین کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں جبکہ ایک دو آزادامیدواروں کی بھی بہت زیادہ سرگرمیاں دیکھنے میں آرہی ہیں

سابق اور موجودہ پارلیمنٹرین زیا دہ تر توجہ شمولیتی پروگرامات پر دے رہے ہیں اور ایک دوسرے کی وکٹیں گرانے میں پڑے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں سیاسی اتحا د علاقے کے بنیا دی مسائل پر تو جہ دے رہے ہیں بنیادی مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں پاکستا ن تحریک انصاف میں سابق وفاقی وزیر اور تنظیم اہلسنت والجماعت کے رہنماء ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری کی شمولیت کی بعد حلقہ این اے پینتالیس میں سیاسی ٹمپریچر میں بڑھ گئی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے بعض کارکنا ن انکی شمولیت پر پر یشان نظر آتے ہیں انکے ویلکم پارٹیوں میں شرکت سے بھی گریزاں ہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد شنواری بھی علاقے میں علیحدہ پروگرامات منعقد کر تے ہیں حلقہ این اے پینتالیس میں اس وقت الیکشن لڑنے کے خواہشمند تین امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری منتخب ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل اور نئے امیدوار شیر مت خان کی سرگرمیاں سب سے زیا دہ بلکہ وہ ایک دوسرے کے سامنے آگئے ہیں اور ایک دوسرے کی وکٹیں گرانے میں مصروف ہیں ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل جمرود میں زیا دہ تر سرگر میاں جا ری رکھے ہوئے ہیں جبکہ انکے سینٹر بھائی ہر ہفتہ اور اتوار کے دن لنڈیکوتل میں گز ارتے ہیں اور مختلف شمولیتی پروگرامات اور غم وخوشی میں شریک ہو تے ہیں جبکہ ان تینوں امیدواروں نے علاقے میں جھنڈا لگانا مہم بھی شروع کر دیا ہیں اور کوشش کر تے ہیں کہ وہ زیا دہ جھنڈا لگا دیں تاکہ حلقہ میں انکی اکثریت ثابت ہو سکیبلکہ اس وقت حلقہ این اے پینتالیس رنگ برنگ جھنڈوں سے سجا دیا گیاہیان تینوں امیدواروں کے مقابلے میں سیاسی پارٹیوں کی توجہ علاقے کے بنیادی مسائل پر مرکوز ہیں اور وہ علاقے میں بڑے مسائل بجلی پانی ہیلتھ اور ایجوکشن سمیت دوسرے مسائل ہر فورم پر آواز اٹھاتے ہیں جبکہ حال ہی میں افغانستان سے رہا ہونے والے سترہ افراد کی رہائی کیلئے سیاسی اتحاد نے بھر جہدوجہد کی تھی اور اس سلسلے میں انہوں نے بہت احتجاجی مظاہرے کئے تھے جبکہ اغواء ہونے کے بعد بھی سب سے پہلے سیاسی پارٹیوں کی قائدین دادرسی کیلئے انکے اہل خانہ کے پاس گئے تھے گز شتہ روز سیاسی اتحا د کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علاقے کے مسائل پر بھی پور کردار ادا کرنے کیلئے لائحہ عمل تیا ر کر لیا ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here