عمران خان کو ووٹ دے کر پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنائیں: پیر نور الحق قادری

0
4276

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: نااہل حکمرانوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہو رہی ہے ،روپے کے مقابلے میں ڈالر 117تک پہنچ گئی مشرف اور زرداری کے ادوار میں بھی معیشت اتنی خراب نہیں تھی جو اب ہیں، کہاں گئے انکے قابل اور میچور ٹیم جو دعوے کر رہے تھے کہ پاکستان کو ہر لحاظ سے مستحکم بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فاٹاکے چیف کوارڈینٹر اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری نے علاقہ زرگرانوں(خوگاخیل )میں الف یاراور انکے خاندان کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرتقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں ایک نئی سوچ اور نئے منشور کے حامل پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیں اور عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو کامیاب کرائیں تاکہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو سکے اور پاکستان کو مظبو ط اور مستحکم ملک بناکر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکے۔

ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری نے کہا کہ حلقہ این اے 44میں سیاسی سرگرمیوں اور الیکشن مہم میں اس وقت تیزی آگئی جب انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی جس سے مخالفین پرلرزہ طاری ہوگیااور حلقے میں پانی کے ٹینکرز اور ٹرانسفارمرز کی سیاست میں تیزی آگئی بلکہ اب تو چارپائیوں کی سیاست بھی شروع ہو گئی لیکن اب عوام میں شعور بیدار ہو گیا ہے اور سمجھ گئے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف ہی مسائل حل کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں ایک سکول تعمیر نہ کرانے والے اب چار مہینوں میں یونیورسٹی تعمیر کر رہے ہیں بلکہ وہ تو دوسروں کے بنائے گئے سکولوں پر تختیاں لگا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنی سوچ وفکر میں تبدیلی لائیں جھوٹ اور فریب کا وقت بہت کم ہو تا ہے اگر انہوں نے اپنے ادوار میں اگرترقیا تی کام کئے ہیں تو وہ حلقے کے عوام کا حق تھا اس لئے وہ کسی پر احسان نہیں کر تااور اگر اب بھی ترقیاتی کام کررہے ہیں تویہ بھی حلقے کے عوام کا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مخالفین کو اپنی اصلیت دکھا دینگے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here