.لنڈیکوتل میں الخدمت فاونڈیشن کی تعاون سےپانی کا منصوبہ مکمل، سینکڑوں افراد مستفید ہونگے

0
3228

نصیب شاہ شینواری 
لنڈیکوتل: علاقہ اشخیل میں پانی کا منصوبہ مکمل، پانی کے اس منصوبے سے سینکڑوں افراد مستفید ہونگے۔ جماعت اسلامی خیبر ایجنسی کے نائب امیر مراد حسین نے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

جماعت اسلامی خیبر ایجنسی کے نائب امیر مراد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز علاقہ اشخیل میں الخدمت فاونڈیشن نے پانی کا ایک منصوبہ مکمل کیا ہے، انھوں نے کہا کہ اس منصوبے سے اشخیل کے سینکڑوں خاندان پینے کا صاف پانی حاصل کریں گے۔ 
اہلیان علاقہ نے الخدمت فاونڈیشن اور جماعت اسلامی کی انسانی فلاح وبہبود کے لئے کوششوں کو سراہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here