علاج ممکن ہے لیکن علاج کے لئے روپے نہیں، کمسن بچوں کا علاج کیلئے اپیل

0
2944
آنکھوں کی پراسرار بیماری میں مبتلا بچے

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل علاقہ خوگا خیل میں کم سن بچوں نے حکام اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ مالی امداد کریں تاکہ آنکھوں کا علاج کرکے وہ بھی دوسرے بچوں کی طرح دیکھ اور کھیل کود سکے۔

لنڈیکوتل پریس کلب میں 8 سالہ عباس، 5 سالہ وہاب اور ان کی بہن 11 سالہ عمرہ نے میڈیاکو بتایاکہ انھیں آنکھوں کی بیماری لاحق ہے اور و ہ دن کی روشنی میں نہیں دیکھ سکتے۔ بچوں نے کہا کہ ان کے والد ڈرائیور ہے اور ہماری آنکھوں کے علاج کے لئے ان کے پاس رقم نہیں ہے۔
مخیر حضرات اورحکومتی اہلکاروں سے اپیل ہے کہ ان بچوں کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کریں تاکہ ان کے والدین ان کے آنکھوں کا علاج کرواسکے۔
جو حضرات ان کے ساتھ مالی امداد کرنا چاہتے ہیں، وہ اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 03025515569

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here