عرفان شینواری نے قومی مارشل آرٹ چیمپین شپ 2018 میں دوسری پوزیشن حاصل کی

0
3147
قبائلی علاقوں کی مارشل آرٹ ٹیم کا کوچز کے بعد انعامات حاصل کرنے کے بعد گروپ فوٹو

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل:صوبے میں نئے ضم ہونے والے ضلع  خیبر کے مارشل آرٹس اکیڈیمی(لنڈ ی کوتل) کے عرفان خان شینواری نے پنجاب کے شہر لاہور میں منعقد 31ویں قومی مارشل آرٹ فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپین شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی

اسی اکیڈیمی اور فٹنس سنٹر کے کھلاڑیوں حماد نظیر، وقاراحمدشینواری اور تحسین اللہ نے بھی قومی چیمپین شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کیا ۔

قبائلی علاقوں کی مارشل آرٹ ٹیم کے ساتھ بطور کوچ فرہاد شینواری تھے جبکہ ٹیم منیجر حیات نذیر شینواری تھے۔

قبائلی علاقوں کے کوچ اور ٹیم منیجر نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ قبائلی کھلاڑی کم وسائل کے باوجود قومی چیمپین شپ میں بہترین کارکردگی دکھارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسی اکیڈیمی نے کئی ایک ایسے کھلاڑی پیدا کئے ہیں جنھوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور وہاں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

انھوں نے گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ قبائلی مارشل آرٹ کھلاڑیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ وہ اس پسماندہ علاقوں میں مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہو اور وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرسکے۔

انھوں نے کہا کہ مارشل آرٹ جیسی کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے یہاں کے نوجوانان نشے جیسی لعنت سے بچ سکتے ہیں اور وہ قوم اور ملک کے پرامن شہری بن سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here