عدالت نے پرائیویٹ حج کوٹہ 40فیصد رکھنے کا فیصلہ سنا دیا

0
3040

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: اسلام آباد ہا ئی کورٹ نے سرکاری حج اور پرائیویٹ حج کوٹہ 60:40فیصد کی تناسب سے تقسیم کرنے پر مختصر فیصلہ سنا دیا۔

آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرائیویٹ حج آرگنائزرز کی طرف سے کوٹہ کی تقسیم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

سماعت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوے وزارت مذہبی امور سرکاری حج کوٹہ 60جبکہ پرائیویٹ حج کوٹہ 40فیصد رکھنے کی ہدایات جاری کئے۔

ذرایع کے مطابق آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں کورٹ 3 میں 12بجے کے بعد حج کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سرکاری اور پرائیویٹ حج کوٹہ 60:40فیصد کی تناسب سے تقسیم کرنے کا مختصرآرڈر جاری کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ہوپ کے وکیل عابد زبیری ایڈوکیٹ اور نئی کمپنیوں کی جانب سے اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوے کہا تھا کہ پرائیویٹ حج کوٹہ کم کرنا نا انصافی ہے۔

  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here