طورخم بارڈر پر خوگا خیل قبیلے کے مزدوروں کو پکڑنا غیر قانونی ہے: اسرار شینواری

0
2812
اسرار شینواری ، بانی نوجوانان خوگا خیل تنظیم : فائل فوٹو

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: نوجوانان خوگاخیل تنظیم  کے بانی اور سرگرم رہنماو اسرار شینواری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ طورخم بارڈر پر این ایل سی حکام کی طرف سے خوگا خیل قوم کے ساتھ امتیازی سلوک بند کی جائے۔

اسرار شینواری نے کہا کہ آئے روز طورخم میں این ایل سی کے ایک اعلی عہدیدار کے احکامات پر خوگا خیل قوم کی مزدوروں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج بھی طورخم میں 20خوگاخیل قوم کے افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 17 کو چھوڑدیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ 3 افراد اب بھی حکام کی تحویل میں ہے جو خوگاخیل قوم کے ساتھ ظلم اور امتیازی سلوک ہے۔

انھوں نے حکومتی اعلی عہدیداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ خوگا خیل قوم کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے اور ہمارے قبیلے کے افراد کو بلاجواز گرفتار نہ کیا جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here