طورخم بارڈرپرخاصہ دار فورس نے سونا افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

0
3252

ظہیرخان
لنڈی کوتل:طورخم بارڈر پر خاصہ دار فورس نے 67 تولہ سونا افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی.

خاصہ دار فورس نے پاک افغان طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے67 تولہ سونا افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم مسافر شمس الحق کو گرفتار کرلیا۔ سونا شلوار میں انڈرویئر کے اندر چھپایا گیا تھا.
سونے کی مالیت تقریبا 44 لاکھ روپے ہے جب کہ ملزم شمس الحق کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here