ظہیر خان
باڑہ:ضلع خیبرٹرائبل کے حلقہ این اے44 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزدامیدوار حاجی محمداقبال آفریدی نے کامیابی حاصل کرلی،جبکہ حمید اللہ جان دوسرے نمبر پر رہے۔
غیرسرکاری نتائج کے مطابق ،ضلع خیبر ٹرائبل کے حلقے این اے44 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواراقبال افریدی نے 12537ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان آفریدی نے 9043ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔