شینواری،افریدی تجارتی وفد کی افغانستان کے سرحدی وقبائلی وزیر گل آغا شیرزئی سے ملاقات

0
4193

ظہیرخان
تورخم:پاک افغان سرحد پر قبائلی تاجروں اورعام لوگوں کے ساتھ تورخم گیٹ پر تعینات افغان اہلکاروں کاغیرمہذب ونامناسب رویے اور علاقی مسائل پر گفتگوں کی گئی۔سرحد کے دونوں طرف رہنے والے قبائلی ہمارے بھائی ہے۔ گل آغا شیرزئی

ضلع خیبرٹرائبل کے شینواری اور افریدی قوم سے تعلق رکھنے والے تجارتی وفد جسکی قیادت حاجی عنایت اللہ، یوسف بحیر اورقاری اسماعیل خان کررہے تھے، اج افغانستان کے شہر جلال اباد میں افغانستان کے وزیر برائے سرحدی وقبائلی امور گل آغا شیرزئی کیساتھ ملاقات کی۔
قبائلی وفد نے قبائلی امور کے وزیر گل آغا شیرزئی سے تورخم سرحد پر تجارتی سرگرمیوں اورکاروبار کرنے میں درپیش مسائل ومشکلات پر بات چیت کی گئی۔قبائلی تجارتی وفد نے طورخم گیٹ پر تعینات اہلکاروں کا تاجروں کیساتھ غیرمہذب ونامناسب رویئے کی شکایات بھی کی گئی۔

Image may contain: 9 people, people sitting, table and indoor

افغان وزیر امور گل آغا شیرزئی نے وفد کے شرکاء کو ہرقسم تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے پاک افغان سرحد کےدونوں جانب رہنے والے قبائل انتہائی قابل احترام اور ایک ہی جیسےہیں۔
افغان وزیر سے تجارتی وفد کو یقین دلایا کہ تورخم سرحد پر کسی سیکورٹی اہلکار کو کسی صورت میں قبائلی تاجروں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دیا جائیگا۔
افغان وزیر امور گل آغا شیرزئی نے وفد سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا، کہ قانون کے دائرے میں قبائلی بھایئوں کے تمام مسائل حل کئے جانئگے.
افغانستان کے قبائلی امور کے وزیر گل آغا شیرزئی نے قبائلی تجارتی وفد سے ملاقات کو خوشائند قرار کرتے ہوئےتجارتی وفد کویقین دلایا کہافغانستان کےسرحدی وقبائلی وزارت کے دفتر کے دروازے ہر وقت قبائیلوں کیلے کھلے رہنگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here