شاہد شنواری،رحمت گل آفریدی نےفاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کو اپنا جاگیربنایا

0
3109

جمرود:بند کمرے میں قائم کیا جانے والا فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ،غیر قانونی کابینہ اور ایسوسی ایشن کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے۔  شاہد شنواری اور رحمت گل آفریدی کا احتساب کیا جایںں۔ قبایلی عوام

اج جمرود سٹیڈیم میں فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن میں ہونے والی بے انصافیوں اور اقرباء پروری کے خلاف ایک ہنگامی اجلاس ہوا.جس میں قبایلی عمایدین،سیاسی لیڈر، صحافی،سول سوسایٹی کے عہداداران سپورٹس سے وابسطہ افراد اورکثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔مقررین نےگورنر خیبر پختونخوا، ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس فاٹا سیکرٹری اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن مطالبہ کیا،کہ فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کا کابینہ فوری طور پر تحلیل کی جا یںں. کیونکہ یہ کابینہ غیرایینی اور غیر قانونی ہیں۔جس میں پروفیشنل لوگوں کو مکمل نظر انداز کر گیا تھا۔ یہ کابینہ  شاہد شنواری کے گھربند کمرے میں بنایا گیاہے۔ اور یہ کرپٹ اور مفاد پرست لوگوں کا ٹولہ ہیں.اگر اس غیر قانونی کابینہ کو تحلیل نہیں کیا گیا۔تو اس غیر قانونی اجارہ داری کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں کھلاڑی اور نوجوان احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائنگے ۔مقررین حکوت سےیہ  مطالبہ بھی کیا،کہ شاہد شنواری اور رحمت گل آفریدی کا احتساب کیا جاییں۔

اس اجلاس سےملک صلاح الدین آفریدی، فاٹا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راحت شنواری ، خیبر یو تھ فورم کے صدر عامر آفریدی ، پاکستان مسلم لیگ ں خیبر ایجنسی کے سردار اعظم آفریدی ، جمناسٹک کے معراج آفریدی ، نوجوان کھلاڑی و طالب علم شاہ فہد شنواری ،پاکستان تحریک انصاف فاٹا کے جاوید آفریدی و جمال آفریدی ، باسکٹ بال فاٹا کے ارشاد آفریدی نےاپنے اپنےخیالات کا اظہارکیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here