سنٹرل کرم گنداو میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل،انتظامیہ بے خبر

0
3668

کرم ایجنسی : انورشاہ اورکزئی سے.

واقعہ کے مطابق چار مہینے پہلے محمد نبی نامی شخص نے علاقہ گنداو سے راضہ مندی کے ساتھ لڑکی کو اغواءکیا تھا . جس کے باعث لڑکی اور لڑکےکے خاندان میں شدید اختلافات پیدا ہوگیا. دونوں خاندان نے لڑکے اور لڑکی کو دھوکہ دیا کہ دونوں واپس آجاو صلح ہوگیا ہے. جیسے ہی وہ دونوں واپس آگئے اور گاڑی سے اترتے ہی دونوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے. مقامی لوگوں کے مطابق دونوں فریقین نے ایک ساتھ لڑکی اور لڑکے پر فائرنگ کردی. سنٹرل کرم انتظامیہ فائرنگ اور قتل واقعات سے بے خبر تھی.

پولیٹیکل اینتظامیہ کے  مطابق غیرت کے نام پر قتل کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے اور جلد ان کو پکڑا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here