سابقہ فاٹا میں ٹارگٹ کیلنگ کا سلسلہ بدستورجاری گاڑی پر فائرنگ، پولیٹیکل محرر جاں بحق

0
2854

میرانشاہ:صوبہ خیبر پختونخواہ کے زیر اثرسابقہ فاٹا میں ٹارگٹ کیلنگ کا سلسلہ جاری،انتظامیہ بے بس ،شمالی وزیرستان کے علاقہ کم سروبی میں پر فائرنگ کے نتیجہ میں پولیٹیکل محرر جاں بحق جبکہ 3 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق،شمالی وزیرستان کے علاقہ رزمک روڈکم سروبی میں نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے پولیٹیکل محرر حمیداللہ کو جان بحق جبکہ تین لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔حسب معمول نامعلوم قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کو میرانشاہ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے،کہ شمالی وزیرستان میں پجھلے مہنے ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف یوتھ آف وزیرستان تنظیم نے احتجاجی دھرنا منعقد کیا تھا۔جو حکومت کی اس یقین دہانی پر ختم کیا گیا تھا۔کہ حکومت ٹارگٹ کیلنک پر قابو پاکر قاتلوں کوجلد قانون کے کٹہرے میں لائنگے۔
لیکن دوسری طرف انتظامیہ ٹارگٹ کیلنگ روکنے میں بے بس نظر ارہی ہیں۔ جس سے عوام میں بے چینی اور خوف میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here