دوردراز علاقوں میں ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ زیادہ توجہ کے مستحق ہیں: اے ٹی اے خیبر صدر نصیر شاہ

0
2679

فاٹا وائس نیوز رپورٹ
لنڈیکوتل۔آل ٹیچر ایسوسی ایشن لنڈیکوتل کے نو منتخب ایگزیکٹیو باڈی ممبرز کی تقریب حلف برداری لنڈیکوتل میں منعقد ہوئی، تقریب میں ضلع خیبر کے اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مہمان خصوصی اے ٹی اے ضلع خیبر کے صدر نصیر شاہ آفریدی تھے۔

آل ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع خیبر کے کابینہ نے تینوں تحصیلوں باڑہ ،جمرود اور لنڈیکوتل میں اساتذہ کرام کے لئے ایگزیکٹیویونٹس تشکیل دیا گیا گزشتہ روز لنڈیکوتل ٹیچر آفس میں لنڈیکوتل ایگزیکٹوباڈی حلف برداری تقریب منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصوصی نصیر شاہ آفریدی تھے

۔ 21رکنی ایگزیکٹو باڈی سے حلف لینے کے بعد اے ٹی اے ضلع خیبرکے صدر نصیر شاہ آفریدی نے کہا کہ جن ممبرز نے آج حلف وفاداری کا اظہار کیا ان کو چاہیے کہ بلا تفریق اساتذہ کی خدمت کر یں دور درازعلاقوں میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کرام اور استانیاں زیادہ توجہ کے مستحق ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ان کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ فاٹا ڈائریکٹریٹ کے صوبے مین ضم ہونے سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، ان سر وس پروموش جلد ہو جائے گا نئی تعیناتی نہایت شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اس موقع پر آل ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری عتیق آفریدی ، سینئرنائب صدر شاہد ہمدرد، نائب صدر شیر رحمان سابقہ عہدیدار سرور خان و دیگر بھی موجود تھے سرپرست اعلیٰ محمد غفار خان نے آل ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع خیبرکے عہدیداران کا حلف برداری کی تقریب میں شرکت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here