خیبر ایجنسی میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد، پاکستان کے خلاف سازش کا حصہ نہیں بنے گے: مقامی قبائل کا موقف

0
3480

نصیب شاہ شینواری 
لنڈیکوتل: پاکستانی اداروں اور پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے خیبر ایجنسی کی تاریخی باب خیبر سے پاک افغان بارڈر طورخم پاکستان زندہ باد مومنٹ کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ 
پاکستان زندہ باد ریلی میں کثیر تعداد میں مقامی لوگ شامل تھے جنھوں نے اپنی گاڑیوں پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا تھا اور جمرود باب خیبر سے لے کر پاک افغان بارڈر طورخم تک مارچ کیا۔

 
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عتیق شینواری، ملک سید غا جان کوکی خیل اور خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری مولانا عتیق شینواری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہمارا ملک ہے جس کے لئے پاکستان آرمی نے جانوں کی قربانی دی ہے۔ 

مقررین نے کہا کہ جب دھشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی سیکوریٹی فورسز اور پاکستان آرمی نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ .اب جب علاقے میں امن قائم ہوا ہے تو اس دوران کچھ لوگوں کا ٹولا نکل کر سول اور فورسز کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ملک میں ایک بار پھر انتشار پھیلانے کا سازش کرر ہے ہیں۔ 

مقررین نے کہا کہ ہم یہ سا زشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف ہونے والے ہر سازش کے خلاف لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور ملک کی امن کی خاطر اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جس ہیں کو پوری دنیا سلام پیش کرتی ہے۔

 
مقررین نے کہا کہ قبائل محب وطن ہیں اورپاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف کسی سازش اور تحریک کا حصہ نہیں بنے گے۔ ہیں مقررین نے کہا کہ حکومت قبائلی عوام کو روزگار کے موقع فراہم کریں تاکہ ان کے مشکلات اور محرومیاں ختم ہوسکے۔ .پاکستان زندہ باد ریلی میں امریکہ اور انڈیا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ ریلی کے شرکاء کے لئے موسیقی کا پروگرام بھی ترتیب دیا گیا جس میں روایتی رباب اور منگی (گھڑا) بجانے سے مقامی لوگ اور ریلی کے شرکاء لطف اندوز ہوئے۔

 
پاکستان زندہ باد ریلی پاک افغان بارڈطورخم پر اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد مقامی لوگ اور ریلی کے شرکاء پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here