خیبر ایجنسی میں ترقیاتی کاموں کی طرف حکام توجہ دے: شاہد شینواری

0
3009

فاٹا وائیس نیوز رپورٹ

لنڈی کوتل میں لنڈی خانہ واٹر سپلائی سکیم پر کام شروع نہ کرنا افسوسناک ہے ، چھ ماہ میں تکمیل کا وعدہ پورا نہیں ہوا ، لوگ پانی کی بوند وند کو ترسنے لگے ، ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ کو بھی ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے ، حلقہ این اے 45 سے ٹکٹ کا امیدوار اور خواہش مند ہوں ، عوامی مسائل سے لا تعلق نہیں رہ سکتے ، پی ٹی آئی فاٹا کے رہنماء شاہد شنواری کی لنڈی کوتل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو۔
لنڈی کوتل پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی فاٹا کے رہنماء شاہد شنواری نے کہا کہ وہ علاقے کے عوامی مسائل سے لا تعلق نہیں رہ سکتے شاہد شنواری نے کہا کہ گورنر خیبر پختون خوا اقبال جھگڑا نے لنڈی کوتل میں لنڈی خانہ واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کیا لیکن دو سال بعد وہ منصوبہ شروع نہ کرنا ان کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ لنڈی خانہ واٹر سکیم سے آسی فیصد عوام کے پانی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے اور جہاں بھی رکاؤٹ ہے اس کو دور کر کے فوری طور پر کام شروع کیا جائے شاہد شنواری نے کہا کہ لنڈی کوتل ہائی سکول سپورٹس کمپلیکس پر کام سست روی کا شکار ہے جس پر افسوس ہوا ہے اور اس سے کھیلاڑی مایوسی کی طرف جا رہے ہیں شاہد شنواری نے کہا کہ ابھی تک سفاری بس سروس کا آغاز بھی نہیں کیا گیا اور اگر اس پر کام ہو جائے تو علاقے کی سیر کے لئے سیاح امڈ آئینگے جس سے علاقے کو فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ وہ خیبر ایجنسی کے حلقہ این اے پینتالیس سے پارٹی ٹکٹ کے مظبوط امیدوار ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کو ٹکٹ مل جائے اور اگر پارٹی قیادت کسی اور کو ٹکٹ دیتی ہے تو قیادت کا فیصلہ قبول ہوگا اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کرینگے انہوں نے علاقے میں پانی اور بجلی کی قلت پر افسوس کا اظہار کیا اور مسائل کے حل کا مطالبہ کیا اس موقع پر ان کے ساتھ مقامی قیادت بھی موجود تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here