خیبر:حلقہ این اے 43 میدان الیکشن کم،میدان جنگ زیادہ

0
3021

ظہیرخان
لنڈی کوتل: قبائلی ضلع خیبر حلقہ این اے 43 گھر گھر گاوں گاوں مخالف پارٹی جھنڈے لگانے اور نعرہ بازی سے رشتوں اور دوستیوں میں دویارں ہوتی جارہی ہے،علاقے میں ہاتھا پائی، فائرنگ کے واقعیات معمول بن گیا ہیں

قبائلی ضلع خیبر حلقہ این اے 43 چار بڑے ابادی والے علاقوں جمرود،خیبر،ملاگوری شلمانی اور کرمنہ بازار ذخہ خیل پر مشتمل ہیں۔جہاں تقریبا روزانہ کی بنیاد پر جھنڈا لگانے اور نعرہ بازی سے جھگڑوں اور فائرنگ کے واقعیات رونما ہوتے ہیں۔
پچھلے دن لنڈی کوتل کے علاقہ خیبر ولی خیل میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں خیر محمد نامی شخص مکان کے اوپر جھنڈا لگا رہا تھا۔ خیر محمد کاتعلق الحاج کاروان سے تھا۔جب تحریک انصاف ورکر اُن کے چچا گلزار خان نے دیکھا۔تو اس نے الحاج شاہ جی گل آفریدی کا جھنڈا لگانے سے منع کیا۔
جس پر دونوں کے مابین تکرار ہوئی اور بعد ازاں گلزار نے فائرنگ کرکے اپنے بھتیجے خیر محمد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے خیر محمد کو طبی امداد کےلئے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔
اسطرح اج بروز اتوارایک واقعہ تحصیل لنڈیکوتل کے علاقے خوگاخیل گاوں لخکر کلی میں پیش ایا۔ جہاں پرالحاج کاروان کےورکروں اور تحریک انصاف کے ورکروں کے درمیان حجرے میں تقریب اور جھنڈا لگانے پر ہاتھا پائی جھگڑا ہوا جس میں سات افراد زخمی ہوے۔ زخمیوں میں ایک زخمی سردار خان ولد جاویدعلی کو طبی امداد کےلئے لنڈی کوتل ہسپتال اور بعد ازاں حالت تشویشناک ہونے پر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہیں کہ دونوں مخالف گروپ اپس میں رشتہ دار ہیں اور حجرہ بھی مشترکہ ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here