خوگا خیل قوم کا طورخم میں جائیداد پر ناجائز قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0
4010
سینیٹر تاج محمد آفریدی خوگا خیل مشران اور سیکوریٹی فورس کے نمائندے کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: ضلع خیبر تحصیل لنڈیکوتل میں خوگا خیل قبیلے کے نوجوانوں اور سیاسی رہنماوں نے طورخم میں نیشنل لاجسٹک سیل(این ایل سی) حکام کی ان کے جائداد پر ناجائز قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ این ایل سی حکام خوگا خیل قوم کے ساتھ کئے گئے تحریری معاہدے کی پاسداری کریں اور ناجائز قبضے کو ختم کریں۔

مظاہرین ہاتھوں میں کالے جھنڈے لئے لنڈیکوتل بازار میں جمع ہوئے جہاں سیاسی رہنماوں ،تاجر اور ٹرانسپورٹ یونین کے صدور نے ان سے خطاب کیا۔

مظآہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کے صدر شاہ حسین شینواری، پی ٹی آئی رہنما عبد الرازق شینواری، زکریا شینواری ،اسرار شینواری، لطف اللہ شینواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طورخم میں غریب عوام سے منہ کا نوالا چھینا جارہا ہے۔رہنماوں نے کہا کہ طورخم میں این ایل سی تحریری معاہدے کی پاسداری کریں۔

شاہ حسین شینواری نے کہا کہ تمام اداروں کو طورخم سے ان کا حصہ مل رہا ہے لیکن طورخم بارڈر پر غریب عوام سے منہ کا نوالا چھینا جارہا ہے جو لنڈیکوتل اور خوگا خیل قوم کی غریب لوگوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے۔

مظاہرین کے ساتھ آل خیبرٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی شاکر آفریدی اور ان کی کابینہ کے دوسرے عہدیدار بھی موجود تھے جنھوں نے خوگا خیل قوم کے ساتھ مکمل تعاون اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

مقامی انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے لنڈیکوتل بائی پاس پر کنٹینرز ٹرک اور

خالی گاڑیاں کھڑی کرکے مظاہرین کو طورخم جانے سے روکا۔

اس موقع پرسیفران ک سینیٹر تاج محمد آفریدی ، خوگا خیل مشران حاجی زکریا شینواری، حاجی زرقیب شینواری، معراج الدین شینواری، خوگا خیل نوجوانان تنظیم کے رہنما اسرار شینواری اور سیکوریٹی فورسز کے کرنل عمیر کےدرمیان مذاکرات ہوئے۔

سینیٹر تاج محمد آفریدی نے خوگا خیل قوم کے یہ مطالبات سیکوریٹی فورس کے حکام کو پیش کئے ۔تحریری معاہدے کے مطابق  فیز 1 کوخالی کریں، تحریری معاہدے کی پاسداری ہو اور خوگا خیل قوم کے ساتھ کئے گئے مقرر کردہ سالانہ رقم 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کیا جائیں۔ خوگا خیل کا ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ طورخم میں 132 اور 300کنال زمین کی حدبندی بھی معلوم کی جائیں تاکہ خوگا خیل قوم کے غریب لوگوں کے ساتھ کوئی ناانصافی نہ ہو۔

واضح رہے کہ خوگا خیل قوم نے اسی دن اپنا احتجاج ختم کیا اور خوگا خیل قوم کے مشران اور نوجوانان کے مطابق اگر این ایل سی حکام نے 23 جنوری تک ان کے مطالبات نہیں مانے تو وہ طورخم میں این ایل سی حکام کے خلاف بھرپور مزاحمت اور احتجاجوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔  

اس موقع پر آل طورخم کسٹم کلرینس ایجنٹس یونین کے صدر حاجی زرقیب شینواری نے بھی سیکوریٹی فورس کی طرف سے بھیجے گئے نمائندے کرنل عمیر پر واضح کہ ہم پر امن لوگ ہیں اور ہماری اپنی جائداد ہم سے غیر قانونی اور ناجائز طریقے سے قبضے میں لے کر ہمارا امتحان نہ لیا جائے ۔ انھوں نے سیکوریٹی فورس کے نمائندے سے کہا کہ طورخم میں زمین ان کی آباواجداد کی ہے اور آباواجداد کی زمین پر غیرقانونی اور

خوگا خیل قوم کو طورخم جانے سے روکنے کے لئے لنڈیکوتل بائی پاس پر ٹرک کھڑا کیا گیا ہے۔

ناجائز قبضے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے۔  

خوگا خیل قبیلے کے رہنماوں اور آل طورخم کسٹم کلیرینس ایجنٹس یونین کے صدر حاجی زرقیب شینواری، حاجی زکریا شینواری، معراج الدین شینواری، اسرار شینواری نے میڈیا کو بتایا کہ این ایل سی حکام ان کے مطالبات کو تسلیم کریں اور خوگا خیل قوم کو ان کا اپنا حق دے۔

مشران اور رہنماوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات 23 جنوری تک نہیں مانے گئے تو وہ احتجاجی مظآہروں  کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کریں گے۔

خوگا خیل قوم کے مشران اور نوجوانان نے سینیٹر تاج محمد آفریدی کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے وقت پر پہنچ کر سیکوریٹی فورسز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کئے تاکہ طورخم میں کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here