خوگاخیل قوم کا لنڈیکوتل بازار میں اختجاجی مظاہرہ

0
3477
نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: خوگا خیل قوم کے سینکڑوں افراد کا لنڈیکوتل بازار میں این ایل سی(نیشنل لاجسٹک سل)طورخم کے خلاف اختجاجی مظاہرہ، طورخم میں این ایل سی اہلکار خوگا خیل قوم کے ساتھ کئے گئے تحریری معاہدے کی پاسداری کریں اور معاہدے سے تجاوز نہ کریں، این ایل سی حکام ہمیشہ معاہدوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں، معراج الدین شینواری و دیگر کا مظاہرین سے خطاب
لنڈیکوتل بازار میں علاقہ خوگاخیل قوم کے سینکڑوں افراد اور مشران نے ایک اختجاجی مظاہر کیا، مظاہرین نے لنڈیکوتل بازار میں اختجاجی ریلی نکالی اور اپنے مطالبات پیش کئے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے معراج الدین شینواری نے کہا کہ طورخم میں این ایل سی حکام خوگا خیل قوم کے ساتھ کئے گئے تحریری معاہدوں کی خلاف ورزی اور معاہدوں سے تجاوز کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ این ایل سی کسٹم ڈیپارٹمنٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ کے اختیارات بھی استعمال کررہی ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔
انھوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ طورخم میں تعینات این ایل سی حکام کو ہدایات جاری کریں کہ تحریری معاہدوں کی خلاف ورزی نہ کریں اور اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کریں۔ انھوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ این ایل سی حکام اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال بھی کررہی ہے۔ خوگا خیل قوم کے مشران اور نوجوانان نے دھمکی دی ، اگر ہمارے مطالبے پورے نہ کئے گئے تو ہم اختجاجی مظاہروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here