حکومت قومی اسمبلی انتخابات کی طرح سینیٹ کا الیکشن بھی کریں: پاکستان تحریک انصاف باجوڑ ایجنسی

0
2839

فاٹا وائس نیوز 
باجوڑایجنسی: پاکستان تحریک انصاف باجوڑ ایجنسی کے سینیر رہنما نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کرکے فاٹا میں سینیٹ الیکشن بھی قومی اسمبلی کے طرز پر کروایا جائے ۔
پی ٹی آئی باجوڑ ایجنسی کے رہنما عبدالمنان سلارزئی نے ایک خباری بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ فاٹا میں سینیٹ ٹکٹ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کو کروڑوں روپے کے عوض خریدا جاتا ہے۔ انھوں نے صدر اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فاٹا میں قومی اسمبلی کے طرز پر الیکشن کرائے۔ انہوں نے کہا کہ بالغ رائے دہی کی بنیاد پر سینیٹر کا انتخاب کیا جائے تاکہ پیسے کے زور پر نان پروفیشنل اور کاروباری لوگوں کا راستہ روکا جائے جو زیادہ پیسے لگاکر سینیٹ کا ٹکٹ حاصل کرلیتے ہیں اور بعد میں عوام کی خدمت کرنے کے بجائے صرف اپنی جیبیں بھرتے رہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here