حکومت قبائلی خواتین کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں: پلوشہ بی بی

0
3877
پلوشہ بی بی :فایل فوٹو

نصیب شاہ شینواری
پشاور: کوئی بھی معاشرہ اور ادارہ خواتین کی عملی کردار کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔خواتین کوآگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں، خواتین کو اپنے حقوق دلوانے میں حکومت عملی اقدامات کریں ،حکومت قبائلی خواتین کے لئے خصوصی پیکجزکا اعلان کریں

 
ان خیالات کا اظہارعوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خواکے نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ بی بی نے آج عالمی یوم خواتین دن منانے کے حوالے سے ایک تقریب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرد کی کامیابی خاتون ہی کی مرہون منت ہے جہاں خواتین پسماندہ ہیں وہاں ترقی کے نام و نشان تک نہیں رہتی معاشرے کی ترقی اور اداروں کی کامیابی کے لئے خواتین کا کردار بہت اہم رہا ہے جس سے کو ئی انکار نہیں کرسکتا۔ 
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ خواتین کے حقوق کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں، اداروں میں خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع دینا ضروری ہے تاکہ معاشرے میں امتیازی سلوک سے بالاتر ہوکر عورتیں بھی ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کریں۔ 
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث قبائیلی خواتین تعلیم اور کرئیر میں بہت پیچھے ہیں جس کے لئے حکومت کو خصو صی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

 
پلوشہ بی بی نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ عورتوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل حل کرانے پر بھی خصو صی توجہ دیں۔ 
انھوں نے کہا کہ قبائلی خواتین کی پسماندگی دور کرنے کے لئے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنے چاہئے اور قبائلی خواتین کے لئے حکومت خصوصی پیکج دینے کا اعلان کریں تاکہ قبائلی خواتین کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here