حکومت قادیانیت کو فروغ دے رہی ہے: مولانا فضل الرحمان کا تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ سے خطاب

0
3526
جمرود میں تاریخ باب خیبر کے مقام پر جمعیت علماے اسلام کا ملین مارچ

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل : تاریخی باب خیبر تحصیل جمرود میں اتوار کے روز قائد جمعیت علماے اسلام مولانا فضل الرحمان نے جمرود میں تحفظ ناموس رسالت ملیین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مختلف طریقوں سے ملک میں سیکولرزم اور قادیانیت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس صورت حال میں  دینی مدارس کے طلباء اور علماء کرام ان کا یہ خواب شرمندہ کبھی تعبیر نہیں ہونے دینگے۔ انھوں نے کہا کہ جعلی حکومت مکمل طور ناکام ہوگئ ہے اور وزیر مملکت برائے داخلہ کی تبدیلی اصل میں عمران نیازی کی ناکامی ہے،

انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے نام پر قبائلی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے اور خاصہ دار فورس کے ساتھ بھی عجیب تماشہ ہو رہا ہے، مولانا صاحب نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کم عقلی کی یہ سب سے بڑی مثال ہے کہ انضمام کے بعد سیفران کی وزرات قانونی حیثیت نہیں رکھتی لیکن اس کے باوجود انہوں نے سیفران کا وزیر بنالیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے اس لئے وہ نا اہل حکومت کا ساتھ نہ دے، انہوں نے کہا کہ افوس کی بات ہے کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے ناموس رسالت پر حملے کر رہے ہیں، ہم نے میلیین مارچ سے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں مذہبی قوتیں ماضی سے زیادہ مضبوط ہیں اور ہماری آخری منزل اسلام آباد ہوگی جہاں قصہ تمام ہوگا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here