حکومتی حمایت یا فتہ قبائیلی جرگہ کا پشتون تحفظ مومنٹ کیساتھ مذاکرات16 مئ کوہونگے

0
3547

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

پشاور: حکومت حمایت یا فتہ قبائیلی جرگہ کی پشتون تحفظ مومنٹ کیساتھ مذاکرات کا تیسرا دور اس ماہ 16مئ کو ہوگا۔حکومتی اداروں کو پشتون تحفظ مومنٹ کی کرچی میں 13 تاریخ کو ہونے والے جلسے کی عمائدین اور کارکنوں کو تنگ اور پکڑ دھکڑ نہ کیا جاییں۔جرگہ عمائدین

اج پشاور میں پشتون تحفظ مومنٹ کیساتھ مذاکرت کے لئےحکومت کاشکیل کردہ جرگہ ممبران کا اجلاسں منعقد ہوا ،جس میں دوسرے عمائدین کے علاوہ خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ایم این اے الحاج شاہ جی گل، ملک خان مرجان اور حکومت کی نمایندیگی کرنے والے کے پی کے حکومت کا صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے شرکت کی۔
اجلاس میں جمرود سے تعلق رکھنے والےسیف الاسلام افریدی کو مذاکراتی جرگے کا ترجمان مقرر کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا ،کہ پی ٹی ایم کے ساتھ مذکرات 16 مئ کو ہونگے۔اور جرگہ ممبران حکومت اور پی ٹی ایم کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کیلے سر توڑ کوشش کرینگے۔تاکہ اس غلط فہمیوں سے ملک دشمن فائدہ نہ اٹھاییں۔
اجلاس میں عمائدین کا کہنا تھا کہ پشتون تحفظ مومنٹ کے مطالبات سب پشتونوں کے مشترکہ مسائل ہیں اور ان کا حل کرنا مذاکرات کے زریعے ہی ممکن ہے۔
اجلاس میں حکومتی اداروں پر زور دیا گیا،کہ پشتون تحفظ مومنٹ کی کرچی میں 13 تاریخ کو ہونے والے جلسے کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ نہ کیا جاییں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 16 تاریخ سے پہلے جرگہ عمائدین کا ایپکس کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی جاییگئ۔
اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوے جرگے کے ممبرالحاج شاجی نے کہا،کہ حکومت نے جرگے کو باور کرایا ہے،کہ ایئن اور قانون کے اندر ہم سارے مطالبات حل کریئنگے۔ لہذا ہم پورامید ہے کہ جرگہ کامیاب ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here