حج کے خواہشمند صرف رجسٹرڈ کوٹہ ہولڈرز کمپنیوں کے ساتھ داخلہ کریں: وفاقی وزیر مذہبی امور

0
2706
ڈاکٹر نور الاحق قادری اپنے حلقے میں انتحابی مہم چلانے کے دوران ایک تقریب سے خطاب کررہا ہے : فایل فوٹو

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل:  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے گزشتہ روز اسلام آباد میں حج پالیسی کے حوالے سے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج کمپنیوں کے ساتھ داخلہ کرنے والے خواہشمند لوگ صرف رجسٹرڈ حج ٹور اپریٹرز کے ساتھ پیسے جمع کریں۔

انھوں نے کہا کہ اگر کوٹہ ہولڈرز حج کمپنیاں سستا حج کرواتی ہیں تو ہم انھیں انعام دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بعض نان کوٹہ ہولڈرز حج کمپنیاں عوام کو سستا حج کا جھانسا دے رہی ہیں جو کہ جھوٹ ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس سال روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ سے سرکاری حج مہنگی کرنی پڑی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال سرکاری حجاج کرام کو کھانے و دیگر سہولیات میں کمی جیسے شکایات ہوئی تھی لیکن اس سال حجاج کرام کو بہترین تازہ پاکستانی کھانا اور بہترین رہایشی اور ٹرانسپورٹ سہولیات دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ حجاج کرام صرف رجسٹرڈ حج ٹور اپریٹرز کے ساتھ پیسے جمع کریں اور نان کوٹہ ہولڈرز کمپنیوں کی دھوکے اور سستا حج پیکج کے دھوکے میں نہ آئیں۔

واضح رہے کہ پرائیویٹ کوٹہ ہولڈرز کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان بھی  حج پیکجز کی تیاری کے مراحل میں ہیں اور وزارت مذہبی امور کے ساتھ حج پیکجز پر بات چیت بھی جاری ہے۔

ہوپ کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کوٹہ ہولڈرز حج کمپنیوں کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ پاکستانی حاجیوں کی بہتر سے بہتر خدمت کی جائیں اور اس سال بھی پاکستانی پرائیویٹ سکیم کی حاجیوں کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔

پاکستانی پرائیویٹ حج سروسز کو بین الاقوامی طور پر سراہا جارہا ہے اور ان میں مزید بہتری لانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پاکستانی پرائیویٹ حج کمپنیوں کی بہترین سروسز کو سعودی عرب وزارت حج اور موسسہ جنوبی ایشیا نے بھی سراہا ہے اور پاکستانی پرایئویٹ حج کمپنیوں کی فراہم کردہ سہولیات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here