جے آئی نے منشیات کے خلاف مہم کا آغاز کردیا

0
3021

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: جماعت اسلامی لنڈیکوتل کے رہنماوں نے منشیات کے خلاف علاقہ میں مہم کا آغازکردیا، منشیات خاص کر آئس نشہ کے خلاف سکولوں ، کالجوں، مدرسوں، مساجد اور مختلف سپورٹس ایونٹس کے ذریعےآئس و دیگر مضر صحت منشیات کے خلاف 15روزہ مہم چلائیں گے۔ لنڈیکوتل پریس کلب میں جماعت اسلامی رہنماوں کا میڈیا کے ساتھ بات چیت

جماعت اسلامی لنڈیکوتل کے امیر ضیاالحق آفریدی نے لنڈیکوتل پریس کلب میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منشایت خاص کر آئس کے خلاف لنڈیکوتل میں 15روز مہم چلا ئیں گے ۔ جماعت اسلامی کے رہنماوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سکولوں، مدرسوں ، اور مساجد میں لوگوں کو نشہ کی مضر اثرات سے آگا کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو نشہ کی لعنت سے بچانا ہے۔   

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here