جنوبی وزیرستان کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کیلے، پاک آرمی کی 15 ٹیموں کی تشکیل

0
3039

وانا: جنوبی وزیرستان کے جنرل آفیسرز کمانڈر، میجر جنرل نعمان زکریا نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کی جانب سے نصب شدہ دھماکہ خیز مواد کو ڈھونڈنے اور ناکارہ بنانے کے لئے پاک ارمی کی پندرہ ٹیموں کا تشکیل دیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق،اج جنوبی وزیرستان کے جنرل آفیسرز کمانڈر، میجر جنرل نعمان زکریا نے اپنے دفتر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،کہ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے بچھاییں گیےبارودی سرنگوں سے اب تک انچاس فوجی زخمی ہوچکے ہیں.
انہوں نے کہا ،کہ آئی ای ڈی  کے ذریعہ تیس شہری بھی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں.ان زخمیوں کا علاج پاک ارمی کے تعاون سے کرایاگیا ہیں
انہوں نے کہا ،کہ آئی ای ڈی دھماکوں کی شہیدا کو معاوضہ دیا جایییگا۔ اورجن لوگوں کے ہاتھ یا پاوں ناکارہ یا ضایع ہو چکے ہے اس کیلے مصنوعی اعضا لگاییں جاینگے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو آئی ڈی ای یا مشکوک چیز نظر اییں چوبیس گنھٹے حاضر سروس فون نمبرپر0965212847 پر متعلقہ اہلکاروں کومطلع کیا جاسکتا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here