جنوبی وزیرستان میں جلد موبائل سروس بحال کی جاییگی:آئی جی ایف سی

0
2936

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

وانا: قبایلی علاقہ جات فاٹا کی ہر ایجنسی میں چیک پوسٹوں کی تعداد کم کی جاییگی،جنوبی وزیرستان کے رہ جانے والے متاثرین کی واپسی رمضان سے قبل ممکن بنائی جارہی ہے،جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس جلد بحالی کی جاییگی۔انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل عابد لطیف

جنوبی وزیرستان کے دورے پر آئے ہوئے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل عابد لطیف نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوے کہا۔کہ فاٹامیں اپریشن کے بعد ہرایجنسی میں امن قائم ہوا ہے اور ہر ایجنسی میں چیک پوسٹوں کی تعداد کم کی جارہی ہیں۔اور جنوبی ایجنسی میں چیک پوسٹوں کی تعداد 90 سے کم ہو کر8 رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا،کہ جنوبی وزیرستان کے رہ جانے والے متاثرین کی واپسی رمضان سے قبل ممکن بنائی جارہی ہے۔ اورجنوبی وزیرستان کےاٹھارہ ہزار چار سو چونسٹھ متاٗثرہ خاندانوں میں 433.6 بلین روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا،کہ جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس بہت جلد بحال کی جایئگی۔
انہوں نےجنوبی وزیرستان میں تعمیروترقی کا ذکر کرتے ہوے کہا ،کہ ایجنسی میں تعلیم کے 78 اور صحت کے شعبے میں 11 منصوبہ مکمل کیے گئے ہیں۔اور فراہمی آب کے 174 منصوبے ، 81 پارکس، جبکہ 59 مارکیٹس کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔
میجر جنرل نے کہا ،کہ جنوبی وزیرستان کا افغانستان بارڈر منسلک ہیں اور اس باڈر کو جدید کیمروں کے ساتھ ریڈارز کی مدد سے نگرانی کی جاری ہے جبکہ اس باڈر سے منسلک پر پاکستان سیکیورٹی فورسز کی 151 چیک پوسٹیں بھی موجود ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here