جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عوامی نمائندوں پر برس پڑے

0
3235

فاٹا وائس نیوز رپورٹ
لنڈیکوتل: سابق اور موجودہ منتخب نمائندوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،لنڈی کوتل کے خواتین جدید دور میں بھی پانی سروں پر لارہے ہیں جو باعث شرم ہے،جمعیت اقتدار میں آنے سے علاقے کی محرومیاں ختم کرینگے،عوام کو ووٹ سوچ سمجھ سے استعمال کرنا چاہیے۔مفتی اعجاز شینواری

لنڈی کوتل،خوگہ خیل کے علاقے ڈوگر کلی کے حاجی رفیع اللہ.حاجی جانبت.زمان گل.شکراللہ.محمدامیر.سیداللہ.میرعالم خان اور پورے گاوں والوں نے آنے والے الیکشن میں جے یو آئی کی حمایت کا اعلان کیا.اس موقع پرجے یو آئی فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شینواری.سینئر رہنماوں پیر محمد عمر بنوری.شیخ الحدیث مولانا تحسین اللہ.جمرود امیر مولانا غفران اللہ.لنڈی کوتل امیر مولانا مجاہد احمداور قاری جہاد شاہ آفریدی سمیت مقامی علمائے کرام اور کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مفتی اعجاز شینواری و دیگر نے کہا کہ لوگوں کی کثیر تعداد میں آئے روزحمایت کا اعلان جے یو آئی پرمکمل اعتماد کا اظہار ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابق ایم این اے نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کچھ نہیں کیا جس کی زندہ مثال اکیسویں صدی میں لنڈی کوتل کی خواتین دور درازعلاقوں سے پانی سروں پر لا رہے ہیں جو شرم کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہمسلمانوں کو اپنی قیمتی ووٹ کا صحیح استعمال کرنا چاہیے اگر ووٹ سیکولر جماعتوں کودیا گیا تو پارلیمنٹ میں فیصلے شریعت کے خلاف ہونگے اور اگرووٹ جے یو آئی کے دیانتدار علمائے کرام کو دیا گیا تو انشاء اللہ ہمارے ملکی و پارلیمنٹ کے فیصلے قرآن و سنت مطابق ہونگے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی طاغوتی قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی کیونکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لعل پارلیمنٹ میں قرآن وسنت کے خلاف کوئی قانون مسلط نہیں کرسکتاآخر میں ڈوگر کلی کے خاندان نے جے یو آ ئی فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شینواری کو آنے والے انتخابات میں حمایت اور الیکشن کمپین میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here