جمرود، نامعلوم افراد کا ایک گھر پر دستی بم سے حملہ

0
2893

ظہیرخان
جمرود: تحصیل جمرود کے علاقے گاوں ملک آباد میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ۔

زرائع کے مطابق،ضلع خیبر کے تحصیل جمرود کے بائی پاس روڈ کے قریب گاوں ملک اباد میں حاجی طاہر ولد حاجی خانان مرحوم کے حجرے پر نامعلوم افراد نےدستی بم سے حملہ کیا۔جس کے نتیجے میں حجرے میں قران مجید کےتلاوت میں مصروف دو بچے اور 20سالہ حافظ قران فرہاد ولد گل داد زخمی ہوگئے
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے.زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here