تحصیل لنڈی کوتل،علاقہ شلمان میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

0
3152

پیرزادہ شمس الامین

لنڈیکوتل: تحصیل لنڈیکوتل علاقہ کم شلمان میں خیبررائلفز فورس کے زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا,سینکڑوں بچوں کا طعبی معائنہ،مریضوں کو مفت دوائی کی فراہمی۔

خیبررائفلز فورس ضلع خیبرٹرائبل میں امن و امان کے ساتھ ساتھ فلا حی اور بحا لی سر گرمیو ں میں بھی سر گرم عمل ہے۔
انہی فلا حی سر گرمیوں کے ضمن میں ضلع خیبرٹرائبل کے دور افتا دہ علا قے کم شلمان میں خیبررائفلز فورس کے زیرِ اہتمام ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران412 بچوں نے معائنہ طبی کروایا۔اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی۔
میڈیکل کیمپ میں خیبررائفلز ڈاکٹروں کی ٹیم نے علاقے کے لوگوں کو خطرناک امراض لیشمینیا، ڈینگی ,سانپ کے ڈسنے,باولی کتے کے کاٹنےسے بچنے کی احتیاطی تدابیر بھی بتائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here