جنسی استحصال , تشدد اور جبری مشقت کے لحاظ سے بھارت خواتین کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک ملک ہے دوسرا نمبر جنگ سے تباہ حال افغانستان ،پاکستان چھٹے نمبر پر،جبکہ امریکہ کا دسواں نمبر ہے۔ رائٹرز فاؤنڈیشن سروے رپورٹ
برطانیہ کے ’تھامس رائٹرز فاؤنڈیشن‘ نامی ادارے کی 550 افراد پر مشتمل ماہرین نے دنیا بھر میں خواتین کو درپیش مسائل کے حوالے سے کیے گئے سروے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ جنسی استحصال اور جبری مشقت کے لحاظ سے بھارت خواتین کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک ملک ہے
سروے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات، گھریلو کاموں کے لیے خواتین کی خریدو فروخت، انسانی اسمگلنگ،جبری مشقت، زبردستی شادیاں اور جنسی غلامی کے حوالے سے بھارت دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک ہے۔
’تھامس رائٹرز فاؤنڈیشن‘ نامی ادارے کی اس تفصیلی سروے میں تقافتی طور پر رائج رسومات کے خواتین پر مرتب ہونے والے اثرات، تیزاب پھینکنے کے واقعات، کم عمری میں شادیاں اور جسمانی تشدد کے عوامل کو بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا
بھارت کے بعد دوسرا نمبر جنگ سے تباہ حال افغانستان اور تیسرا نمبر شام کا ہے۔چوتھے نمبر پر صومالیہ، پانچویں پر سعودی عرب جبکہ پاکستان چھٹے اور امریکہ دسویں نمبر پر ہے۔
یاد رہیں، کہ2011 میں اسی طرح کا سروے کرایا گیا تھا جس میں اس وقت خواتین کے لئے خطرناک ترین ممالک میں پاکستان کا تیسرا نمبر تھا.
سروے کے مطابق:
1. بھارت
2. افغانستان
3. شام
4. سومالیا
5. سعودی عرب
6. پاکستان
7. کانگو جمہوری جمہوریہ
8۔یمن
9. نایجیریا
10. امریکہ