باڑہ میں 2کروڑ 70لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرکردہ آبپاشی منصوبے کا افتتاح

0
2646

نصیب شاہ شینواری
خیبر ایجنسی: وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقہ جات(فاٹا) کے علاقہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں گورنر سپیشل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تعمیر کئے گئے آبپاشی منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ، اس نہر سے ہزاروں کی آبادی مستفید ہوگی اور بہت زیادہ مقدار میں فصلیں اور سبزیاں اگا ئی جاسکی گی۔ 

اس موقع پر ایک اکاخیل کے علاقہ میری خیل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں پولیٹیکل ایجنٹ خالد محمود ، عوامی نمائندے اور کثیرتعداد میں قبائلی مشران و نوجوانان نے شرکت کی۔پولیٹیکل ایجنٹ نے افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نہر کی تعمیر سے مقامی آباد ی کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور وہ آسانی اور سہولت کے ساتھ زیادہ فصلیں اور سبزیا ں اگا سکی گی۔

 
راقم کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ نے کہا کہ2 کروڑ 70لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی اس نہر سے 3500ایکڑ زمین سیراب ہوسکی گی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کی زراعت کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ 
اس موقع پر موجود قبائلی مشران نے گورنرسپیشل ڈویلپمنٹ پروگرام کے نمائندوں کی تعریف کی جنھوں نے باڑہ اکاخیل میں آبپاشی کے اس بڑے منصوبے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here