باجوڑ کے شہید مزدورں کو شہدا پیکج دیا جائے،سیاسی اتحاد، فاٹا اصلاحات بل جلد منظور کیا جائے،ظہور احمد

0
2825

باجوڑایجنسی: لاہور میں قتل کیے گئے ضیا الرحمٰن اور اول خان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ان کا کیس دہشتگردی کے عدالت میں چلایا جائے، شہدا پیکج میں ضیا الرحمٰن اور اول خان کے ورثا کو حصہ دیا جائے۔ باجوڑ سیاسی اتحاد کا مطالبہ
گذشتہ دنوں لاہور میں قتل کیے گئے باجوڑ کے دو محنت کشوں ضیا الرحمٰن اور اول خان کے اہل خانہ کے ہمراہ باجوڑ سیاسی اتحاد نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر باجوڑ سیاسی اتحاد کے صدر عبدالمنان کاکاجی، صوفی حمید، ڈاکٹر خلیل الرحمٰن، حاجی خان بہادر، میاں صاحب الرحمٰن، انورزیب خان، انوارالحق، ملک ریاض اور قتل ہونے والے مزدوروں کے لواحقین موجود تھے۔ مقررین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے کئی ہفتے گذر جانے کے باوجود اب تک باجوڑ کے غریب محنت کشوں کے قاتلوں گرفتار نہیں کیا لہذا باجوڑ سیاسی اتحاد ان محنت کشوں کے ورثا کے ساتھ مل کر اس ظلم کے خلاف جدوجہد کا آغاز کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ان غریب محنت کشوں کے قاتل گرفتار ہوکر دہشتگردی کے عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوے کہاکہ غریب مزدورں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے دہشتگردی کے عدالت سے ان کو سزا دلوائیں، انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح حکومت دیگر شہدا کو معاوضہ دیتی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضیا الرحمٰن اور اول خان کے ورثا کو بھی شہدا پیکچ دیکر ان کے اہل خانہ کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فاٹا اصلاحات بل جلد منظور کیا جائے،ظہور احمد
باجوڑ ایجنسی: سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کی بل گذشتہ دنوں قومی اسمبلی سے پاس ہوچکا ہے لیکن اب تک سینیٹ سے منظوری کے لئے اسے پیش نہیں کیا ہے تاکہ یہ بھی قانون اور آئین پاکستان کا مستقل حصہ بن جائے۔
ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے سنیئر رہنما ظہور احمد اتمان خیل نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ قبائل کے نوجوان ایف سی آر کے زیر سایہ رہ کر دہشتگردی کی طرف مائل ہورہے ہیں، حکومت فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان کو مین سٹریم میں لائیں تاکہ قبائلی علاقے بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح خوشحال اور پُرامن بن سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here