باجوڑ ایجنسی میں نئی حلقہ بندیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں: اتمان خیل قوم

0
4941

بلال یاسر
باجوڑایجنسی: باجوڑایجنسی کے اتمان خیل قوم کے سرکردہ قبائلی رہنماء حاجی ناصر خان نے کہا ہے کہ ہم باجوڑایجنسی کیلئے تیسرا حلقہ دئیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر اتمانخیل قوم کی تقسیم ہمیں کسی صورت برداشت نہیں۔

 
ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتمان خیل قوم کے مشران کے ایک جرگے سے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ غیر منصفانہ تقسیم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔

انھوں نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی کو تیسرا حلقہ دیئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور حکومت کا یہ اقدام قابل ستائش ہے، لیکن اتمان خیل قوم کی تقسیم کا غلط طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اسے ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔

قومی مشران نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ مذکورہ تقسیم کو فوری طوری پرمنسوخ کرکے علاقے کے سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کی مشاورت سے حلقے کی تقسیم کا ختمی فیصلہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here