ایف سی ار کے بعد،فاٹا میں نئے قانون کا پہلا شکارمحسن داوڑ ایجنسی بدر

0
3026

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتےہوے واقعات کیخلاف میرعلی میں یوتھ آف وزیرستان کی جانب سے گزشتہ پانچ دنوں سے جاری دھرنے پر سحری کے وقت انتظامیہ کی کریک ڈاؤن5 رہنما گرفتار، امن عامہ کو نقصان پہنچانے اور ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیزی پر پشتون تحفظ موومنٹ کے راہنما محسن داوڑ کے شمالی وزیرستان میں داخلے پر تین ماہ کی پابندی عائد کر دی۔

ذرائع کے مطابق، شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات اور بدامنی کیخلاف یوتھ آف وزیرستان تنظیم نے میرعلی کے مقام پر دھرنے پر پانچ دنوں سے بیھٹے تھے۔ کہ اچانک گزشتہ شب سحری کے وقت سیکورٹی فرسزز اور پولٹیکل انتظامیہ نے دھرنے کے شراکا پر کریک ڈاؤن کرکے لاٹی جارچ شروع کیا۔اور دھرنے کو منتشر کیا۔
شمالی وزیرستان پولیٹیکل انتظامیہ نےیوتھ آف وزیرستان کے صدر نورالاسلام سمیت پانچ رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے ایف سی ار ختم ہونے کے بعد فاٹا میں لاگو نئے قانون کو استعمال کرکے پشتون تحفظ موومنٹ کے راہنما محسن داوڑ کے ایجنسی میں داخلے پر تین ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔
پولیٹیکل ایجنٹ اف شمالی وزیرستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امن عامہ کو نقصان پہنچانے اور ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیزی پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here