ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں غریب مریض رل گئےِ ِاہلیان علاقہ کی شکایت

0
2960
پارا چنار:برف سے ڈھکے خوبصورت پہاڑ: فائل فوٹو

انور شاہ

ُپارا چنار: ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں اندھیر نگری چوپٹ راج کی وجہ سے علاقائی مریض رل گئے، ایجنسی کے عوام پشاور اور اسلام آباد میں علاج معالجہ کرانے پر مجبور ہیں، ہسپتال کاسٹور ادویات سے بھرا پڑا ہے لیکن غریب مریضوں کوباہر سے ادویات لانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
سٹور سے صرف رشتہ داروں اور یار دوستوں کو ادویات فراہم کئے جاتے ہیں جبکہ غریب مریض مارکیٹ سے غیر معیاری ادویات لینے پر مجبور ہیں ۔ڈاکٹروں کی ہسپتال میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ڈاکٹر دیر سے آتے ہیں اور وقت سے پہلے جاتے ہیں۔مریضوں کو ہسپتال کی بجائے نجی ہسپتالوں اور کلینک میں علاج معالجوں پر مجبور کیا جاتا ہے۔
اہلیان علاقہ نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ ہسپتال میں گائنی ڈاکٹربھی نہیں ہوتی جبکہ نرسوں نے اپنی بادشاہت قائم کر رکھی ہے اور بچہ پیدا ہونے پر ہزاروں روپے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا اپنے ہسپتال کے ٹیسٹوں پر عدم اعتماد کی وجہ سے مریضوں کو باہر ٹیسٹں کرانے کے مشورے دیتے جاتے ہیں۔
عزیز خان ، نیاز اورکزئی ،رحمت شاہ ، جاوید خان اور ساجد نے میڈیا کو مزید بتایاکہ ایجنسی ہیڈ کوارٹرہسپتال میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مجبور ہیں۔کہ ملک کے شہروں کے ہسپتالوں سے استفادہ کریں۔
انہوں نے اعلی حکام سے ہسپتال کی دگرگوں صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر AHQہسپتال کی خراب صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اپنے دورے کے دوران ایڈیشنل پولٹیکل ایجنٹ نصر اللہ خان اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اکبر افتخار نے ہسپتال کے سربراہ پر واضع کیاکہ کہ مذکورہ ہسپتال میں سٹاف کی ڈیوٹی کو یقینی بنائے۔ انتظامیہ نے ان پر واضح کیا تھا کہ 25ڈاکٹروں میں صرف سات ڈاکٹر موجود ہیں۔
انتظامیہ نے ہسپتال کے انتظامیہ کو وارننگ جاری کی تھی کہ آئندہ اس قسم کی شکایت پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ 
واضح رہے کہ اس دورے کے دوران AHQہسپتال کے ایم ایس نے اپنی ناکامی چھپانے کی خاطر میڈیا ٹیم سے بدتمیزی کی اور انہیں کوریج سے روکنے کی کوشش کی اور میڈیا ٹیم کو دھمکیاں دینا شروع کیا تھا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here