پاکستان میں انڈین کمپنی کی بائیومیٹرک ختم کیا جائے: باجوڑ ٹریولز ایسوسی ایشن

0
3205

بلال یاسر
باجوڑایجنسی : باجوڑ ٹریولز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی زائرین کے لیے انڈین اعتماد کمپنی کے ذریعہ بائیو میٹرک سسٹم کو ختم کیا جائے اور پاکستانی حکام سعودی عرب حکومت کے ساتھ بھی حاجیوں پر اضافی ٹیکس ختم کرنے کے لئے موثر بات کریں۔
باجوڑ پریس کلب میں باجوڑ ٹریولز ایسوسی ایشن کے صدر اصغر خان، جنرل سیکرٹری حاجی نعیم اللہ سمیت دیگر عہدیداروں نے ایک پرہجوم کانفرنس سے خطاب کی۔ انہوں نے کہا سعودی حکومت کے جانب سے پاکستانی زائرین کے لیے انڈین کمپنی اعتماد کے فنگر فرنٹس پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پراسس کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔


عہدیداروں نے کہا کہ اگر سعودی حکومت لازماً چاہتی ہے تو نادرا کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے اور پاکستانی حاجیوں اور عمرہ زائرین بائیو میٹرک بھی نادرا سے کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک نے ہر وقت حرمین شرفین کے حفاظت کے لئے جان کے قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت پاکستان کے ساتھ ایک وفادار مسلمان دوست کا ثبوت دے کر اعتماد کے ذریعے بائیومیٹرک اور حاجیوں پر اضافی ٹیکس کا فیصلہ واپس لے
انہوں کہا کہ دوسرے ممالک کے لئے الگ قانون اور ہمارے ملک کے لئے دوسرا قانون پاکستانیوں کے ساتھ ناانصافی ہے، انھوں نے کہا کہ انڈین اعتماد کمپنی کے ذریعہ ہمیں ذلیل نہ کیا جائے اور عمرہ و حج زائرین کے دوبارہ جانے پر دو ہزار ریال ٹیکس بھی ختم کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here