امریکی ڈرون حملہ : ٹی ٹی پی”عبداللہ عظم بریگیڈ “گروپ کمانڈر حضرت علی شینواری ہلاک

0
3987

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

تورخم: افغانستان کے صوبہ ننگرھار ضلع خوگیانی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے زیراثرگروپ (عبدل عظم بریگیڈ )کے ٹھکانے پر امریکی ڈرون حملہ،تحصیل لنڈیکوتل خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے کمانڈر حضرت علی جان بحق۔

ذرایع کے مطابق ،افغانستان کے صوبہ ننگرھار کےضلع خوگیانی کے علاقے میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گروپ (عبداللہ عظم بریگیڈ )کے سرکردہ اور اہم کمانڈر حضرت علی شینواری مارا گیا۔
حضرت علی شینواری کا تعلق تحصیل لنڈیکوتل خیبر ایجنسی سے تھا۔وہ مولانا حضرت نبی عرف تمانچہ کا بھائی تھا۔حضرت علی شینواری عرصہ دراز سے افغانستان میں امریکی فوج خلاف لڑای میں برسریپکار تھے۔اس پہلے بھی حضرت علی شینواری کی دوسرے بھائی بھی امریکی ڈرون میں مارے جا چکے ہیں۔
یاد رہیں”عبداللہ عظم بریگیڈ”گروپ میں زیادہ تر پاکستانی اور افغانستان کے اصلحہ بردارلوگوں پر مشتمل ہے جو زیادہ تر افغانستان میں امریکی اور نیٹو فوج کے خلاف لڑتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here