الحاج گروپ ورکرز نے راہیں جدا کرنے کی دھمکی کیوں دی ہے؟

0
3237

تحریر : نصیب شاہ شینواری 
ٓآج کل لنڈیکوتل میں کچھ غیرسیاسی اور سیاسی لوگوں کی سرگرمیاں انتہائی عروج پر ہیں، موجودہ عوامی نمائندگان آئے روز جمرود اور لنڈیکوتل میں مختلف تقاریب میں شرکت کرتے ہیں جہاں بقول ان کے مختلف

Nasib Shah Shinwari-Freelance-Journalist

گاوں اور قبیلوں کے لوگ ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ شمولیت اختیارکرتے ہیں۔ 

اس وقت جب عوامی نمائندگا ن ایم این شاہ جی گل آفریدی اور سینیٹر تاج محمد افریدی کے ساتھ لوگ شمولیت اختیار کر رہے ہیں ان عوامی نمائندگا ن یعنی الحاج گروپ کا لنڈیکوتل میں ایک نمائندہ ملک ندیم افریدی اور ان کے ساتھ دوسرے ورکرز دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے تحفظات دور نہیں کیے گئے تو وہ الحاج گروپ سے راہیں جدا کریں گے۔ 

ان لوگوں کے تحفظات کیا ہیں؟ ذرائع نے بتایا ہے کہ ندیم آفریدی نے سینیٹر تاج محمد آفریدی کو کہا ہے کہ سید عالم شینواری کو وہ زیادہ لفٹ دے رہے ہیں اور ان کے مشوروں کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ندیم افریدی نے سینیٹر تاج محمد افریدی پر واضح کیا ہے کہ علاقہ خیبر میں کچھ گاوں کے لوگ الحاج گروپ کی نظر اندازی کی وجہ سے ناراض ہیں جن کے ساتھ بات کرنا اور ان کو راضی کرنا ضروری ہے جبکہ دوسری طرف سینیٹر تاج محمد افریدی ندیم افریدی کی اس بات کو توجہ نہیں دے رہے اور سید عالم شینواری کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ علاقہ میں لوگوں اور ووٹرز کے ساتھ مل کر الحاج گروپ کی حمایت کے لئے تیار کریں اور سیدعالم شینواری دوسرے سینئر ورکر کے ساتھ مشورے کئے بغیر فیصلے کرتا ہے جس کی وجہ سے الحاج گروپ کے ورکرز مایوس ہیں۔ 

سید عالم شینواری سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نو رالحق قادری کا لنڈیکوتل میں نمائندہ تھے ،چونکہ ہارس ٹریڈنگ

پاکستانی سیاست کا ایک حصہ ہے اس لئے سید عالم شینواری نے کچھ ذاتی اختلافات کی وجہ سے پیر صاحب کو الواداع کہ کر الحا ج گروپ کے ساتھ شمولیت اختیار کی، الحاج گروپ نے بھی اس موقع کو غنیمت سمجھ کر انھیں خوش آمدید کہا تاکہ لنڈیکوتل میں پیر صاحب کی سپورٹرز کو کنونس کرکے انھیں آنے والے الیکشن میں الحاج گروپ کی حمایت اور سپورٹ کیلئے تیار کریں۔ 
ادھر ایک وضاحت ضروری ہے اگر ایک طرف سید عالم شینواری پیر صاحب کی حمایتی لوگوں کو الحاج

گروپ میں شامل کرنے کے لئے سرگرم ہیں اور وہ یہ گر سمجھتے ہیں کہ کس طرح انھیں حمایت کیلئے تیار کیا جائے تو دوسری طرف یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ سید عالم شینواری سے بہت زیادہ لوگ اس وجہ سے بھی نفرت کرتے ہیں کہ انھوں نے پیر صاحب کا نمائندہ ہوتے ہوئے بھی انہی لوگوں کو یہاں تک کہ اپنے ہی گاوں کے لوگوں کو بھی مختلف ترقیاتی پروگراموں میں نظر انداز کیا تھا۔ 
اس کا واضح ثبوت یہ بھی کہ سید عالم شینواری کے اپنے ہی گاوں میں لوگ الحاج گروپ سے مایوس ہیں اور کچھ دنوں پہلے انھوں نے بھی نور الحق قادری کے لئے ایک بڑے پروگرام کی دھمکی دی تھی لیکن بعد میں اس فیصلہ کو واپس لیا گیا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ آج سینٹر تاج محمد آفریدی کی روٹھے ہوئے کارکنان کے ساتھ ایک اہم بیٹھک ہوگی جس میں مایوس کارکنان اور الحاج گروپ کا لنڈیکوتل میں نمائندے ندیم افریدی کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ 
دوسری طرف سیاسی اور علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ پانچ سال گزرنے کے بعدبھی الحاج گروپ علاقہ میں کوئی میگا ترقیاتی پروگرام نہ لاسکے جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگ مایوس ہیں جبکہ حال ہی دنوں میں ملک ندیم افریدی نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ این اے پینتالیس کے عوامی نمائندوں نے لنڈی کوتل میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور اکثر لوگ الحاج گروپ کی کارکردگی سے خوش ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here