الحاج شاہ جی گل نے پختون تحفظ موومنٹ کےساتھ مذاکرات کومذاق بنادیاہے،منظور پشتین

0
3893

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

جمرود:ایک طرف ہم پر گولیاں چلائی جا رہی ہے دوسری طرف حکومتی حمایت یافتہ جرگہ نے مذاکرات کو مذاق بنایا ہے،جرگہ ممبران گھپ شپ کیلے فون کرتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، پختون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے کہا،کہ ملک کے ہر حصے میں پختون تحفظ موومنٹ کے حامیوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔اور وانا میں پختون تحفظ موومنٹ کےلیڈر علی وزیر کے گھر پر امن کمیٹی کے گروپ نے حملہ کر دیا تھا جسمیں بے گناہ لوگواور بچوں کو شہید کردیاگیا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا،کہ حکومتی حمایت یافتہ جرگہ مذاکرات میں مخلص نہیں ہے۔ہمارے لوگوں کو خون میں نہلایا جارہا ہے اور الحاج شاجی گل صاحب فون کرکے گھپ شپ کیلے پوچھتا ہےکہ تھوڑا وقت ہے کہ گھپ شپ لگائیں۔اصل مسئلہ کا نام ہی نہیں لیتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here