افغان طالبان نے جنگ بندی کی افغان حکومتی پیشکش مسترد کردی

0
3596

ظہیرخان
تورخم:افغانستان صدر کی جانب سے طالبان کو 3 ماہ کی مشروط جنگ بندی کی پیشکش کو افغان طالبان نےمسترد کرتے ہوئے 150 کے قریب افراد کو اغواء کر لیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، افغان طالبان کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق افغان سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف لڑائی جاری رہے گی، ہماری جنگ بندی سے صرف امریکا کو ہی فائدہ ملے گا,اورامریکی فورسز کو افغانستان میں قیام بڑھانے کا موقع مل جائیگا۔
دوسری جانب افغان طالبان نے شمالی افغانستان میں افغان فورسز کا پیچھا کرتے ہوئے، تین بسوں میں موجود 170 عام شہریوں کو اغواء کر لیا۔
اس حوالے سے افغان طالبان کا کہنا ہے کہ، بسوں میں موجود 149عام شہریوں کو رہا کر دیاگیاہے،جب کہ 21 افراد کو سیکیورٹی اہلکار ہونے کے شبے میں طالبان اپنے ہمراہ لے گئے۔
تین مسافر بسیں قندوز صوبے کے ہائی وے سے کابل کی جانب جارہی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here